لیکسمبرگ ۔یوروپین چمپئن اسپین نے 2016یورو کپ کوالیفائنگ رائونڈز میں لکمسبرگ کیخلاف 0-4 سی کامیابی حاصل کرلی۔وین رونی نے انگلینڈ کو مسلسل تیسری فتح دلادی۔ ماریک ہمسیک کی بدولت سواکیہ نے بیلاروس کو 1-3 سے شکست دیدی۔یوکرائن نے مقدونیہ ،سلوینیا نے لیتھوانیا،آسٹریا نے مونٹینگروز اور سوئیڈن نے لیشٹین کیخلاف اپنے اپنے میچز جیت لئے۔2016 یورو کپ کوالیفائنگ رائونڈ ز کے’’ گروپ سی ‘‘کے میچ میں اسپین اور لکمسبرگ مدمقابل ہوئے۔ 26ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے ڈیوڈ سلوا نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے دوسرے ہاف کے اختتام سے قبل 42ویں منٹ میں پاکو الیسر
گارشیا نے گول کرکے میچ کا اسکور 0-2 کردیا۔ دوسرے ہاف میں ہسپانوی ٹیم کے ڈیاگو کوسٹا نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔ ڈیاگو کوسٹا نے انٹرنیشنل ایونٹ میں پہلی بار کلوز رینج میں گول کیا۔ حریف نے کئی بار اسپینش ٹیم کے حملوں کا جوابی دینے کیلئے کوششیں کی لیکن سب بے سود ثابت ہوئیں۔ میچ کے اختتام سے دو منٹ قبل جون برناٹ نے گول کرکے ٹیم کو 0-4 سے فتح دلادی۔ واضح رہے کہ اسپین کو ایونٹ کے دوسرے ہی میچ میں سلواکیہ کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا پڑا تھا۔ مقدونیہ نے یوکرائن کو 0-1 سے قابو کیا۔ ماریک ہمسیک کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سلواکیہ نیبیلاروس کو 1-3 سے زیر کرلیا۔ سلواکیہ نے اس کامیابی کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن پر براجمان ہوگیا۔’’گروپ ای ‘‘ کے میچز میں وین رونی نے انگلینڈکو ایسٹونیاکیخلاف فتح دلادی۔ انگلینڈ نے میگا ایونٹ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی۔رونی نے99میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے43 انٹرنیشنل گول کرنے کا اعزاز حاصل کی۔انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ49 گول کرنے کا اعزاز بوبی شارلٹن کے پاس ہے۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ کو 0-2 اور دوسرے میچ میں سین مارینو کو 0-5 سے شکست دی تھی۔ دیگر میچز میں یوکرائن نے مقدونیہ کو 0-1 سے ہرایا۔سلوینیا نے لیتھوانیا،آسٹریا نے مونٹینگروز اور سوئیڈن نے لیشٹین کیخلاف اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ روس اورموڈلڈوا کے درمیان میچ ایک، ایک سے برابر رہا۔