ممبئی (بھاشا) راست ٹیکس کا مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے کہا کہ وہ ووڈا فون کے قیمت منتقلی معاملے (ٹرانسفر پرایسنگ) ہائی کورٹ کے احکامات کے مطالعہ کررہی اور اس کے بعد ہی معاملے میں اپنے خیال ظاہر کرے گا۔
سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین کے بی چودھری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ ہم قیمت منتقلی معاملے
میں انکم ٹیکس کمشنر اور سی بی ڈی ٹی دونوں سطحوں پر جائزہ لے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ تمام دلیلوں پر غور کیا جائے گااور محکمہ اس معاملے میں وزارت قانون سے بھی رائے مشورہ کرے گا۔ گذشتہ جمعہ کو ممبئی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ووڈافون کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ قیمت منتقلی معاملے میں برطانیہ کی ٹیلی مواصلات کمپنی پر ۳۲۰۰ کروڑ روپئے کی دین داری عائد نہیں ہوتی جس کا مطالبہ انکم ٹیکس محکمہ نے کیا ہے۔
محکمہ نے ووڈافون انڈیا سے اضافی انکم ٹیکس ادا کرنے کو کہا تھا محکمے نے کہا تھا کہ کمپنی نے برطانیہ کی اصل کمپنی کو شیئروں کی منتقلی کرتے وقت اپنی معاون ووڈافون انڈیا سروسز میں شیئروں کو کم قیمت پر دیکھا یا یہ لین دین مال سال ۲۰۱۰ میں ہواتھا۔ قیمت منتقلی یعنی ٹرانسفر پرایسنگ سے مراد ایک ہی گروپ کی کمپنیوں کے درمیان لین دین میں کئے جانے والی قیمت کے تعین سے ہے۔ عام طور پر خیال کیا جاتا کہ گروپ کی کمپنیاں آپس میں بازار قیمت سے کم قیمت پر لین دین کرتی ہیں۔ ایسے لین دین میں مناسب قیمت قائم رکھنا بھی ٹرانسفر پرایسنگ کا مقصد ہے۔