کولکاتہ (بھاشا)۔ مغربی بنگال میں ناڈیا ایساپہلا ضلع ہے جہاں ہائی برڈ سولر مائکرو کولڈ اسٹور کی سہولت قائم کی گئی ہے ۔ اس میں کاشتکار اپنے زرعی اور باغبانی مصنوعات کاذخیرہ اوراس کاتحفظ زیادہ بھروسے مند طریقے سے کرسکیں گے ۔ایسی سہولیات کی کمی کے سبب زیادہ ترچھوٹے کاشتکاروں کواپنی مصنوعات کافی کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے ۔کیونکہ ذخیرہ اندوزی کی لاگت برداشت کرنا بڑے کاشتکاروں اور بچولیوں کے بس میں ہے ۔ایسا اندازہ ہے کہ محفوظ طریقے پر ذخیرہ کرنے کی سہولت کی کمی کی وجہ سے ملک میں ۳۰فیصد سے بھی زیادہ زرعی اورباغبانی پیداوار برباد ہو جاتی ہے ۔مغربی بنگال میںپہلا ہائی برڈ سولر مائکر وکولڈاسٹوریج کولکاتہ کی سوچ آن کے ذریعہ ہندوستان اورجرمنی کے درمیان ایک مشترکہ پہل کے طور پر
کیا گیا ہے ۔ اس کے لئے گز اگین رے نے مدد کی ہے ۔ ایسی سہولت چھوٹے اور اوسط درجے کے کاشتکاروںکے ذریعہ اپنی پیداوار کومحفوظ کرنے میں آنے والی دشواریوںکو سلجھانے میں کافی مدد گار ہوگی۔ کاشتکاراپنی جلدی خراب ہونے والی پیدا وار کو۷سے ۱۰دنوں تک محفوظ رکھ سکیں گے ۔اس کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت ۹ٹن ہوگی۔اور اس کی لاگت بھی کافی کم آئے گی۔ یہ روایتی کولڈ اسٹوروںسے تیس فیصد کم خرچیلا نظام ہے ۔پروجیکٹ کے کوارڈنیٹر سمن پال نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اپنی طرح کا پہلا ہے ۔ جو ایک مضبوط اور جدوجہد میںمصروف کاشتکار کی ترقی میںمدد کرے گا۔ اس تجرباتی پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد ہم اس پروجیکٹ کوپورے مغربی بنگال ، اڑیسہ اور جھارکھنڈ کے علاقوںمیں پھیلائیں گے۔کاشتکاروںکوہر ہفتہ فی کلوگرام ایک روپئے کی فیس اداکرنی ہوگی۔ ایک شمسی کولڈ اسٹوریج کی لاگت ۶لاکھ روپئے آتی ہے ۔اس پہلے شمسی کولڈ اسٹور کوپیداواری کاشتکاروںکی کمپنی آن فارم کے ذریعہ چلایا جائے گا۔ اس کمپنی کانظام مقامی کاشتکار چلاتے ہیں ۔