کانپور(نامہ نگار)کانپور سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے باہر جی آرپی نے آج صبح دومشبہ افراد کو ۵۰لاکھ روپئے کے ساتھ گرفتارکرلیاجب کہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرارہوگیا۔ دونوں افرادرقم کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکے۔ جی آرپی کو شک ہے کہ دونوں افرادحوالہ کاروبارکرتے ہیںاوراسی سلسلے میںدونوں کانپورآئے ہوئے تھے۔ دونوں نوجوان دہلی جارہے تھے ۔جی آرپی انسپکٹر ترپوراری پانڈے نے بتا
یاکہ آج صب ریلوے پولیس گشتی ٹیم کو تین افراد ایک بڑے بیگ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن کے باہر کھڑے ہوئے تینوں نوجوان پولیس کو دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے اوران کا ایک ساتھ فرارہوگئے۔ پولیس کو ان پر شک ہوااورپولیس نے دولوگوں کو گرفتارکرکے جب ان سے پوچھ گچھ کی تو دونوں نوجوانوں نے بتایاکہ وہ کاروبارکے سلسلے میں کانپور آئے ہوئے تھے اوراب وہ دہلی جارہے ہیں جب ان کی بیگ کی تلاشی لی گئی تو پولیس نے ان کے قبضے سے ۵۰لاکھ روپئے برآمد کئے۔ پولیس دونوں کو جی آرپی تھانہ لے گئی جہاں ایک شخص نے اپنا نام بہادرسنگھ اوردوسرے نے دلیپ سنگھ بگھیلا بتایا۔دونوں گجرات کے باشندے ہیں لیکن وہ یہ نہیں بتاسکے کہ وہ کس کاروبارکے سلسلے میں کانپور آئے تھے اورنہ ہی ایسے کوئی دستاویز پیش کرسکے۔ریلوے پولیس کو شک ہے کہ رقم حوالہ کاروبارکے ذریعہ حاصل کی گئی ہے اوروہ رقم کو دہلی یا کسی اورجگہ لے جارہے تھے پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے اورگروہ کے سرغنہ کو پتہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔