فتح پور(نامہ نگار)ریاستی حکومت کے ذریعہ بجلی کی شرحوںمیں اضافہ کی مخالفت میں ضلع کانگریس کمیٹی نے ضلع مجسٹریٹ کی معرفت ریاستی گورنرکو پانچ نکاتی عرضداشت سپردکرتے ہوئے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے کارکنان نے دیہی علاقوں میں دویاتین گھنٹے کی بجلی فراہمی وشہری علاقہ میںچھ سے آٹھ گھنٹے کی بجلی فراہمی کی ناراضگی ظاہر کی۔اس موقع پر راجیندرتیواری برجیش مشرا،راج کمارموریہ ایڈوکیٹ ، شرون کمار گور،بھانوپرتاپ سنگھ گوتم،رام نریش مہاراج، پیرزادہ قاسم کے علاوہ رنبھیر سنگھ پرمارایڈوکیٹ ، آرپی سنگھ گورایڈوکیٹ اورانوراگ نارائن مشراوغیرہ موجود تھے۔