آ کلینڈ۔جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 2015 ورلڈ کپ کی مضبوط دعویدار ٹیموں میں شامل ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔انہوںنے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے کی بہترین ٹیم ہے اور وہ آ ئندہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوی ٹیم ہوم گرا ئو نڈ اور کرا ئو ڈ کی وجہ سے اور زیادہ خطرناک ٹیم ثابت ہوگی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔انہوںنے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ سے سیریز ہمارے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ پروٹیز ٹیم نے نیوز
ی لینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کو ہدف بنا لیا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے وہ حریف ٹیم کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہے۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 21 اکتوبر، دوسرا میچ 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آ خری میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دورہ نیوزی لینڈ مکمل کرنے کے بعد پروٹیز ٹیم آ سٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ وہیں دوسری جانب آ ئی سی سی ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ وارم میچز، نیوزی لینڈ الیون نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا دیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263رنز بنائے۔ کورے اینڈرسن 52 اور کپتان برینڈن میک کولم 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ا سکاٹ لینڈ کی جانب سے رچی بیرنگٹن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسکاٹ لینڈ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 262 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی۔ میٹ میچن نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ دیگر بلے بیٹسمینوں میں فریڈی کولمین 56اور ہمیش گارڈنر 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کورے اینڈرسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔