ہاپوڑ (نامہ نگار)۔ لکھنؤ سے میرٹھ جاتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر وشہری ترقیات کے وزیراعظم خاں کاپارٹی کارکنان نے مقامی ریلوے اسٹیشن پر خیر مقدم کیا۔ سماج وادی پارٹی کارکنان نے اعظم خاں سے ضلع کے بدعنوان افسران کی شکایت کی ۔ یہاں سے وہ بذریعہ کار میرٹھ روانہ ہوگئے۔ جمعرات کی صبح سماج وادی پارٹی کے کابینی وزیر اعظم خاںلکھنؤمیل سے ہاپوڑ اسٹیشن پرپہنچے ۔ ان کی آمد کی اطلاع کارکنان کوپارٹی دفتر سے مل گئی تھی ۔ کارکنان صبح پانچ بجے سے ریلوے اسٹیشن پرجمع ہونے لگے۔ پارٹی کے ضلع ترجمان انل آزاد نے اعظم خاں سے ضلع میںتعینات بدعنوان افسران کی شکایت کی ۔اعظم خاںنے بدعنوان افسران کی فہرست مہیا کرانے کے بعد کاروائی کی یقین دہانی کرائی ۔خٰیر مقدم کرنے والوںمیں شہر صدراقبال قریشی کے علاوہ پرشوتم ورما ، رام پال جاٹر ، چودھری ہشم الدین وغیرہ شامل تھے۔