مظفرنگر(بھاشا)۔مظفر نگر ضلع میںگائوں کے لوگوں نے مبینہ طور پرپولیس ٹیم پرپتھرائو کیااور فائرنگ کی جس میں دو پولیس ملازمین زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ پولیس ٹیم مظفر نگر فسادات کے دوران فگنااجتماعی آبرو ریزی
معاملے کے بیس ملزمین کوگرفتار کرنے کیلئے گئی تھی۔ ایس پی دیہات آلو ک پریہ درشی نے بتایا کہ کل جب پولیس فگنا گائوںمیں اجتماعی آبرو ریزی کے پانچ معاملات میں بیس ملزمین کو گرفتارکرنے کے لئے گئی تھی اسی دوران واردات پیش آئی۔ آبرو ریزی کا واقعہ مظفر نگر فسادات کے دوران ہوا تھا۔ ایس پی نے بتایا کہ مشتعل لوگوںنے پولیس پرپتھرائو کیا اور گولیاں چلائیں جس میں پولیس اہل کار امر سنگھ اور ہوم گارڈ عبدل زخمی ہوگئے ۔ ترجمان نے بتایاکہ اجیت نام کے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ انھوںنے بتایا کہ پولیس کارروائی میں دخل اندازی کے الزام میں ۱۴؍افراد کونامزدکیا گیا ہے جبکہ سوافراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد گائوںمیںحفاظتی بندوسبت پختہ کردئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ خصوصی جانچ ٹیم نے اپنی جانچ میں فگنا اجتماعی آبرو ریزی کے معاملے میں بیس لوگوں کو ملوث بتایا تھا۔
پولیس نے دو ملزمین گیت پال اور راکی کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا۔ حالانکہ اجیت کی گرفتاری کے بعد ابھی ۱۹دیگر ملزمین مفرور ہیں۔