مظفر نگر(بھاشا)۔ ضلع کے کھیڑی قریش گائوں میں تیس سالہ ایک نوجوان نے زہر کھاکر خود کشی کرلی ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امر دیپ نے گھریلو تنازع کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ۔ امردیپ کواسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک دیگر واقعہ میںشاملی ضلع کے سہتاگائوںمیں چھبیس سالہ نوجوان نے خود کشی کرلی ۔ متاثرہ روہتاش نے کل شام جنگل میں درخت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ ایک دیگر واقعہ میں کل شام شاہ پورتھانہ علاقہ کے تحت چندر پورگائوںمیں پچیس سالہ ایک نوجوان نے اپنی معشوقہ کے گھر کے باہر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ترجمان نے بتایا کہ نوجوان کو اسپتال میںداخل کرادیا گیا ہے ۔