اٹاوہ (نامہ نگار )۔اوسراہار تھانہ علاقہ کے گائوں پٹیایک کی رہنے والی تیئیس سالہ سنیتا(فرضی نام)ضلع جیل میں قید اپنے شوہر سے گذشتہ ۱۳؍اکتوبر کو ملاقات کرنے کیلئے آئی تھی اس کے ساتھ اس کی ایک سال کی بیٹی بھی تھی ۔ ملاقات کے بعد جب وہ اپنے گھر واپس جارہی تھی گائوں پہنچنے سے قبل شام کو علاقے کے تین بدمعاشوںنے اسے گھیر لیا اور بیٹی کو چھین لیا۔ سنیتا کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے ا
سے اینٹ بھٹے پرلے گئے اور تینوں سنیتا کی اجتماعی آبروریزی کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ سنیتا کے چلانے کے بعد موقع پر گائوں کے لوگ جمع ہو گئے اور انھوںنے اس کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کودی۔ پولیس موقع پرپہنچ گئی لیکن خاتون کی شکایت درج نہیں کی گئی۔ اس سلسلے میں سی او بھرتھنا انل کماریادو نے کہا کہ معاملہ مشتبہ معلوم ہو رہا ہے اس لئے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور اس کے بعد ہی کاروائی کی جائے گی۔