کانپور(نامہ نگار)۔مسلسل دو ماہ سے معذوروںکے ذریعہ مطالبات کی حمایت میں بھوک ہڑتال کی جارہی ہے۔لیکن فی الحال اس مسئلے کا کوئی حل نکلنے کی امید نہیں ہے ۔ جمعرات کو معذور ایسو سی ایشن کے زیراہتمام معذور افراد نے منطقائی افراد کوعرضداشت سپرد کرتے ہوئے تنخواہ اداکرنے اور ٹریفک چوراہوں پرمعذور افراد کوتعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ کانپور کے سابق سی او ٹریفک راکیش نائک
نے معذورافراد کو دوہزار روپئے ماہانہ تنخواہ پرشہرکے مختلف چوراہوں پرتعینات کیاتھا۔ سی او کی معطلہ کے بعد معذور افراد کوان کے حال پرچھوڑ دیا گیا۔
اس کے بعد معذور ایسوسی ایشن کے زیراہتمام معذور افراد شکشک پارک پریڈمیں بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ اس دواران معذور افراد نے افسران سے مسئلے کو حل کرنے کی فریاد کی۔
لیکن افسران نے معذور افراد کے مسائل پرسنجیدگی سے توجہ نہیں دی اس لئے آج معذوروںنے منطقائی کمشنر افتخار الدین سے ملاقات کرتے ہوئے انھیںاپنے مسائل سے روشناس کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ معذور افراد کے مطالبہ پرسنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے منطقائی کمشنر نے یقین دلایا کہ جلد ہی ان کے مسائل حل کردئے جائیں گے۔
ایسو سی ایشن کے صدر وریندر کمار نے کہا کہ اگر معذوروںکے مطالبات منظور نہیںکئے گئے تو معذور تحریک شروع کرنے کیلئے مجبور ہوں گے ۔ اس موقع پرالپناکماری ، اروند سنگھ ، دلیپ کمار، دیپک گپتا، منگل پرشاد ، گنگاساگراور امرتی لال سمیت سیکڑوںکی تعداد میںٹریفک وارڈن موجود تھے ۔