دھرم شالہ ۔ویسٹ کے کپتان ڈیرن بروو نے ہندوستان کے خلاف چھوتے یک روزہ میچ میں آج یہاں ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کرنے کیلئے مدعو کیا۔ہندوستان نے اپنے پچاس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ۳۳۰رنوں کا ویسٹ انڈیز کو ہدف دیا ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان کی شروعات اچھی رہے اور اس کے ا سٹار اوپنر رہانے نے نصف سنچری کے بدولت اڑسٹھ رن بنائے جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی ڈھون نے پینتیس گیندوں پر پینتیس رن بناکر ان کا اچھا ساتھ دیا۔ رہانے نے اپنے اڑسٹھ رنوں میں سات چوکے لگائے جبکہ دھون نے اپنے پینتیس رنوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔
ہندوستان کے پہلے وکٹ کے بعد کریز پر آئے اسٹار کھلاڑی ویراٹ کوہلی انہوںنے آج میدان کے باہر جتنا ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے مایوس کیا تھا اور ناظرین ان سے اچھی اننگ کی امید کرتے تھے وہ انہوں نے ان کی امیدوں پر کھرے اترے اور انہوںنے اپنی سنچری مکمل کرکے اپنی سنچریوں میں ایک اور اضافہ کرلیا ۔ انہوںنے میدان کے چاروں طرف شارٹس کھیلی اور اپنی اننگ میں ۱۱۴گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چھکوں اور تیرہ چوکے کی مدد سے ایک سو ستائس رن بنائے ان کا ساتھ انہیں کہ دوست سریش رینا نے بھی ان کا بخوبی ساتھ دیا اور انہوں نے بھی سنچری لگاکر اپنے عزم کو ظاہر کیا انہوںنے اپنی اننگ میں پانچ چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے اکہتر رن بنائے ۔ ایک وقت لگتا تھا کہ یہ دونوں بلے باز آج چار سو کا جادوئی آنکڑا پار کردیں گے مگر ویسٹ کے مایوس گیند باز ں نے اپنا کمال دیکھا کر ان کو اس کارکردگی سے روک دیا۔ آج کپتان کچھ زیادہ نہیں کرپائے اورصرف پانچ گیندوں پر چھ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔