ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ ہماقریشی نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے نقش قدم پر چلنے کی ٹھان لی اور اداکاری کے دوران بڑھتی عمر کے ساتھ فلموں کی ہدایتکاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ اداکارہ انجلینا جولی کی طرح اداکاری کے بعد وہ ہدایتکاری کا آغاز کریں گی۔بطور اداکارہ ہٹ فلمیں ‘‘Gia’’، ‘‘Girl, Interrupted’’ ا
ور ‘‘Lara Croft: Tomb Raider’’ دینے کے بعد 39 سال کی عمر میں انجلینا جولی نے بطور ہدایتکارہ 2011ء میں اپنی پہلی فلم ‘‘In the Land of Blood’’ بنائی اور پھر بعد میں فلم ‘‘Honey’’ کو بھی ڈائریکٹ کیا۔ ’’ایک تھی ڈائن ‘‘ اور مشہور کلاسیکل فلم ’’ڈیڑھ عشقیہ ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی بھی کچھ ایسا ہی سوچ رہی ہیں۔ اس بارے میں 28 سالہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ ’’ابھی وہ ڈائریکٹ نہیں کرسکتیں اور جب میں 55برس کی ہو جاؤں گی تو پھر فلمیں ڈائریکٹ کروں گی۔ میں انجلینا جولی کے رستے پر چلنا چاہتی ہوں۔
‘‘ جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے اداکار بھائی ثاقب سلیم کے ہمراہ فلمیں ڈائریکٹ کریں گی تو ہما قریشی نے کہا کہ بھائی کے ساتھ مل کر ہدایتکاری کرنا ممکن نہیں ہے، ہم دونوں بہت مختلف رائے رکھتے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ ہم ایک فلم میں اکٹھا کام کریں اور یہ بہت دلچسپ ہوگا کیونکہ ہم دونوں ہی بہت مسابقتی اداکار ہیں اور یہ بہت ہی عمدہ ہوگا۔ اداکارہ ان دنوں فلم ’’ بدلاپور‘‘ کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو آئندہ سال فروری میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ دوسری طرف اداکارہ نے گزشتہ روز بھارت کی کلر کاسمیٹکس سیکشن برانڈ ’’اوری فلیم‘‘ کی بطور سفیر بھی معاہدہ کر لیا ہے۔2012 ء کی فلم ’’دی گینگ آف وسی پور‘‘ کی ہیروئن ہما قریشی نے اس موقع پر گزشتہ روز کالے رنگ کا گاؤن زیب تن کر رکھا تھا جب کہ اپنے بال بھی گھنگھریالے کیے ہوئے تھے اور ہونٹوں پر سرخ رنگ کی لپ سٹک کے ساتھ اپنے حسن کے جلوے بکھیرتے ہوئے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو اس وقت اداکارہ کو مشہور کلر کاسمیٹکس کا ’’چہرہ‘‘ قرار دیا گیا۔
اس دلکش اعلان کے بعد پھر اداکارہ ہما قریشی نے وہیں پر کاسمیٹکس کی نئی رینج ’’دی ون‘‘ بھی متعارف کروائی جو کہ اوری فلیم پر مشتمل تھی۔بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ہما قریشی نے گلوکار اور اداکار ایوشمان کھرانہ کے نئے سولو گانا ’’مٹی دی خوشبو‘‘ کی وڈیو میں بہترین پرفارمنس دے کر فلم انڈسٹری کے ساتھیوں سمیت اپنے مداحوں سے بھی خوب داد پائی۔اس موقع پر ہما قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی پرفارمنس پر اتنا زیادہ رسپانس ملنا بہت مثبت اور خوش آئند ہے اور یہ ایسا ہی لگتا ہے جس طرح کوئی فلم ریلیز ہو اور اس موقع پر اچھا کام کرنے کے بارے میں کوئی داد دیتا ہے۔ اس گانے کی وڈیو میں خود گلوکار ایوشمان کھرانہ بھی ہما قریشی کے ساتھ نظر آئے ہیں۔ہما قریشی کی شاندار پرفارمنس پر اداکارہ کو دوستوں اور فلم انڈسٹری کے ساتھیوں کی طرف سے میسیجز اور فون کال کا تناتا بندھ گیا جس میں انھوں نے ہما قریشی کے جاندار کردار کی تعریف کی ہے۔ گانے میں چند منٹوں کے دوران خوبصورت گیت کے ساتھ ساتھ ایک مکمل کہانی کی بھی عکسبندی کی گئی ہے جسے ہما قریشی کی پرفارمنس نے چار چان لگا دیے ہیں۔ اس پر بات کرتے ہوئے ہما کا کہنا تھاکہ اس گانے کی وڈیو میں پرفارم کرنا انھیں ایک فلم میں اداکاری سے بھی زیادہ مشکل لگا مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ اس پر اچھی پرفارمنس دے پائی ہیں۔