کانپور(نامہ نگار)مذہب کی آڑ میں حیوانیت کا کھیل کوئی نیا نہیں ہے۔پوجا پات اورذات پاٹ کے آڑ میں کئی پچاریوں نے سیکڑوں خواتین کی عصمت لوٹنے کی گھنونی حرکت کی ہے ۔ایک مشہور مندر کے پجاری پر گریجویشن کررہی طالبہ نے پوجا پاٹ کے نام پر برسوں سے جسمانی عزیت کرنے پر مارپیٹ کا مقدمہ فیل خانہ تھانہ پر درج کرایا ہے۔معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے طالبہ کی شکایت پر پجاری کو گرفتار کرلیا گیاہے۔اعظم گڑھ کے لال گنج کے رہنے والے پجاری مہندرناتھ کشت ۳۹برسوں سے شکلا گنج میں اپنے کنبے کے ساتھ رہتے ہیں۔اورپھول باغ میں واقع کھیرے پتی شیو مندر م
یں پوجا کراتے ہیں۔پجاری نے رائے بریلی کی ۲۰؍سالہ طالبہ کے مستقبل کو روشن بنانے کا خواب دکھا کر اس کی برسوں تک عصمت دری کرتارہا۔گزشتہ رات جب طالبہ نے پجاری سے اس کی مخالفت کی توپجاری نے اس کے رخسارپر کاٹ لیا۔اس کی حرکتوں سے عاجزآکر طالبہ نے فیل خانہ تھانے میںرپورٹ درج کرائی۔تحقیقات کے دوران پجاری نے طالبہ سے جسمانی اذیت کی بات قبول کی ہے۔طالبہ کی تحریرپر پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔اورایس پی پربھاکر چودھری نے بتایا کہ پجاری پر عصمت دری کی دفع ۳۷۶؍اورمارپیٹ اوردیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیجاجارہاہے۔ اورطالبہ کو طبی جانچ کیلئے ضلع مہیلا اسپتال بھیج دیا گیاہے۔