ہاپوڑ(نامہ نگار)دیوالی کا تہوار نزدیک آرہاہے۔اس لئے کمایوں ڈیپونے تمام چھوٹی بڑی بسیں سڑکوںپر اتاررہے ہیں۔تاکہ خواتین اورمردوںکو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنانہ پڑے ۔روڈ ویز ڈرائیوراوراسسٹنڈ ڈرائیوروں کیلئے ۸دنوں کے اندرایک اسکیم شروع کی ہے جس کے ذریعہ کام پوراکرنے پر انھیں تنخواہ کے علاوہ بونس بھی دیا جائے گا۔روشنی کے تہواروںدیپاولی کے آنے میں صرف چاردن باقی ہیں۔ اس موقع پر لوگ اپنے اپنے گھر جاتے ہیں۔نوکرپیشہ افراد کو بس اورٹرین پر سفرکرناہوتاہے۔اس لئے کمایوڈپو نے کئی علیٰحدہ بسیں شروع کئے ہیں۔تاکہ لوگوںکو اس تہوار کے موقع پر گھر جانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ساتھ ہی ڈرائیوروں اوراسسٹنٹ ڈرائیوروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیںہیں ٹرانسپور ٹ محکمہ کے علاقائی اسسٹنٹ منیجر دھیرج سنگھ نے بتایاکہ ڈیپوکی ۸۲بسوں اورپانچ منسلکہ بسوںکو سڑکوں پر اتاراگیا ہے ۔اسی کے ساتھ ڈرائیوروں اوراسسٹینٹ ڈرائیوروں کیلئے ۱۹؍سے ۲۶؍اکتوبر تک ایک اسکیم شروع کی گئی ہے جو ڈرائیوران آٹھ دنوں میں روزانہ ۳۰۰کلومیٹربس اضافہ طورپر چلائیں گے۔محکمہ کی جانب سے انھیں تنخواہ کے علاوہ ۲۸؍سوروپئے کابونس دیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ورکشاپ کی ملازمین کو ۸۵۰روپئے دئے جائیں گے ۔انھوں نے بتایاکہ محکمہ کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔اگرکوئی بغیر اطلاع کے غیر حاضر رہے تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔