بارہ بنکی(نامہ نگار)۔دیویٰ میلے میں آئے ہوئے سیکڑوں زائرین گھر کی خوش حالیوں سے دور ترپال اور برساتی کے نیچے اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ گونڈہ سے آئے محمد مبین نے ان خیالات کااظہار کرتے ہوئے اپنا خیمہ دکھایا جسے وہ اپنی رہائش گاہ بنائے ہوئے تھے۔ انھوںنے بتایا کہ وہ ۵ ۶افراد کے ساتھ بس کے ذریعہ یہاں آئے ہیں۔ اور کھانے کا بندوبست وہ لوگ خود ہی کررہے ہیں۔ کھیل کے میدان کے پاس دودن سے قیام کرتی ہوئی رضیہ خاتون نے بتایا کہ وہ ہر سال اپنے اہل خانہ کے ساتھ میلہ دیکھنے آتی ہیں۔ جسے وہ وارث علی شاہ کی دعائوں سے تعبیر کرتی ہیں۔ کانپور سے آئے گیا پرشاد کے اہل خانہ نے بھی اپنا خیمہ دکھایا۔ بلرام پور سے آئے فقیر بھی اپنے ساتھ ہر سال قافلے کے ساتھ میلے میں آتے ہیں۔ بہرائچ سے آنے والے عظمت علی نے بتایا کہ وہ ایک ٹرک پربیٹھ کر میلہ دیکھنے آئے ہیں۔ گذشتہ بیس برسوںسے وہ ہر سال میلہ دیکھنے آتے ہیں۔