لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ہندوستانی ثقافت کی بات کرنے والے سبرامنیم سوامی نے تہذیبی زبان کی حدود کو پار کردیا ہے ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف ان کا بیان نہ صرف نازیبا ہے بلکہ عورت ذات کی بڑی توہین ہے ۔ یہ بات کانگریس ترجما
ن ڈاکٹر ریتا بہوگنا جوشی نے جمعہ کو کہی ۔ کانگریس ہیڈکوارٹر پر صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں بی جے پی لیڈر کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ ایسا بیان دے کر سبرامنیم سوامی نے اپنی خراب ذہنیت کا ثبوت دیا ہے ۔ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے وہ کس حد تک گر سکتے ہیں ان کا بیان اس کی مثال ہے ۔ سونیا گاندھی نے اپنے برتاؤ سے عوام خاص طور پر خواتین کے دلو ںمیںجگہ بنائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے اسمبلی اور پارلیمنٹ میں خواتین کے لئے ۳۳فیصد ریزرویشن بل راجیہ سبھا میں پاس کرایا ۔ انہوں نے سبرامنیم سوامی کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوچ سمجھ کر بولیں اور سونیا گاندھی فوبیا سے نکل کر این ڈی اے پر عوام سے کئے وعدے پورا کرنے کا دباؤ بنائیں ۔خطاب کے بعد ڈاکٹر جوشی کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے سبرامنیم سوامی کا پتلہ نذر آتش کرکے اپنے غصہ کا اظہار کیا۔