لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ گوسائیں گنج علاقہ میںایک پراپرٹی ڈیلرنے درخت میں فین بیلٹ کے سہارے لٹک کر اپنی جان دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زمین کے کاروبار میں پارٹنروںسے تنازعہ کے سبب اس نے خود کشی کر لی۔ فی الحال پولیس اس معاملہ میں تفتیش میں مصروف ہے۔ سی او موہن لال گنج راجیش یادو نے بتایا کہ گوسائیں گنج کے میڈھائی کا پوروہ گاؤں کے رہنے والے ۴۰سالہ نند کشور اپنی اہلیہ انیتا راوت اور تین بچو
ں کے ہمراہ رہتا تھا نند کشور کاشت کاری کے ساتھ زمین کی خرید فروخت کا بھی کام کرتا تھا ۔ زمین کی خرید فروخت میں نند کشور کے ساتھ ا س کے ۲ پارٹنر بھی تھے ۔
بتایا جاتا ہے کہ آج صبح تقریباً ۹ بجے نند کشور گھر سے آج کھیت کے لئے نکلا تھا اس کے بعد وہ کافی دیر تک گھر نہیں پہنچا اس درمیان ان لوگوں کی نظر کھیت کے نزدیک کچھ دوری پر لگے ایک درخت میں فین بیلٹ کے سہارے نند کشور کی لاش لٹکتی دیکھی ۔ لوگوں نے اس بات کی اطلاع نند کشور کے اہل خانہ اور گوسائیں گنج پولیس کو دی ۔ خبر پاکر اہل خانہ اور پولیس بھی پہنچ گئی ۔ پولیس نے تفتیش کے بعد نند کشور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔
تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ نند کشور کا زمین کی خرید فروخت میں روپئے کو لے کر اس کے دو پارٹنروں سے تنازعہ ہوا تھا ۔ اسی تنازعہ کے سبب نند کشور نے اپنی جان دے دی ۔ فی الحال پولیس اس معاملہ میں تفتیش کررہی ہے۔