چنئی (بھاشا) ایسو چیم کی مطالعتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں ربڑ کی کئی صنعتوں کے ہونے کے باوجود اس صنعت میں روزگار حاصل کرنے والے لوگوں کی تعداد کے معاملے میں تملناڈو نے مہاراشٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ میں کے مطابق مہاراشٹر میں ربڑ مصنوعات کی تقریباً ۳۷۹ فیکٹریاں ہیں۔ جن میں ۲۹ہزار ۶۰۰ افراد کام کررہے ہیں۔ جب کہ تملناڈو میں ربڑ کے مصنوعات کے ۳۴۴ کارخانے ہیں۔ جن سے ۳۶ ہزار افراد کو روزگارحاصل ہے۔ ملک میں موجود ربڑ پیداکرنے والی صنعتوں میں تقریباً ۹۲ء۱ لاکھ افراد کام کررہے ہیں اور کل
۲۷۰۰ کارخانے لگے ہیں۔ جن میں تیس سو جاری ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں کل ۴۵۸ ربڑ کے کارخانے جن میں سے ۳۷۹ میں پیداواری سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسی طرح تملناڈوں میں کل ۴۴۹ کارخانوں میں سے ۳۴۴ ہی سرگرم ہیں۔