فتح پور(نامہ نگار)صدرکوتوالی علاقہ کے بندکی بس اسٹاپ کے قریب واقع مسجد ک
ے سامنے آج ا پنے دوست کی بہن کی سسرال جانے والے ۲۲؍سالہ نوجوان کو موٹرسائیکل میکینک نے گولی ماردی ۔
گولی لگنے سے نوجوان شدید طورسے زخمی ہوگیا۔نوجوان دوبارہ گولی مارنے کی کوشش کررہاتھا کہ اسی دوران اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نرسنگ ہوم کے مالک نے مزاحمت کرکے نوجوان سے ریوالورچھین لی۔ اسی دوران حملہ آورموٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرارہوگیا۔ زخمی حالت میں نرسنگ ہوم کے مالک نے نوجوان کو ضلع اسپتال میںبھرتی کرایاجہاں ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت دیکھ کر نوجوان کوکانپوربھیج دیا۔واردات کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر اے ایس اروند کمار مشرا، سٹی او صدر،ابونگر چوکی انچارج سمیت پولیس ملازمین صدراسپتال پہنچے اورواردات کے بارے میں لوگوں سے معلوم کیا۔بتایاجارہاہے کہ نوجوان کی بیوی کو بھگانے کے جھگڑے میںیہ واردات انجام دی گئی ہے۔