فروخ آباد(نامہ نگار)طویل عرصہ سے شہر میں نسلی اشیاء فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے دوبہنوں کو اسمیک کے ساتھ پولیس نے گرفتارکرلیاہے جب کہ گروہ کی سرغنہ پپی جاٹوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
فروخ آباد کوتوالی تیکونہ چوکی کے قریب رہنے والے راکیش جاٹو کے مکان پر کوتوالی انچارج راج کمار اورخاتون تھانہ انچارچنا گوتم نے پولیس عملہ کے ساتھ چھاپامارا۔چھاپے کے دوران اسمیک فروخت کرتے ہوئے رادھا وانورادھادوسگی بہنوںکو چوراسی پڑیااسمیک کے ساتھ گرفتارکرلیاگیا اسی دوران گروہ کی سرغنہ پپی جاٹوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے دوبہنوںکو گرفتارکرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے واضح رہے کہ راکیش جاٹووپپی جاٹوکئی مربتہ اسمیک فروخت کرتے ہوئے گرفتارکرکے
جیل بھیجے جاچکے ہیں۔