لکھنؤ(نامہ نگار)مڑیائوں علاقہ میں اتوار کی شب مسلح بدمعاش ایک اسٹیشنری دکان سے نقدی وموبائل فون لوٹ کر فرا رہوگئے۔ دکاندار نے جب بدمعاشوں کی مخالفت کی تو بدمعاشوں نے اس کے سرپر طمنچہ کی بٹ سے وار کرکے اس کو زخمی کردیا۔ وہیں مڑیائو ں پولیس لوٹ کی اس واردات کومحض معمولی مارپیٹ بتا رہی ہے۔ مڑیائوں کے نبی نگر کے رہنے والے ببلو کی مڑیائوں علاقہ میں ہی اسٹیشنری کی دکان ہے ۔