ممبئی۔ہندوستان کی قدآور خاتون اسکویش کھلاڑی دیپکااور ایشیائی کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح ہرندر پال سنگھ سندھو نے کل یہاں اسکویش چیلنجر سرکٹ میں اپنے اپنے طبقے کے خطاب جیتے۔ پلیکل اور ہرندر نے فائنل میں مصر کے اپنے اپنے حریفوں کو براہ راست گیمز میں شکست دی۔خواتین درجہ میں انچیون کھیلوں کی کانسے کا تمغہ فاتح پلیکل نے اپنی مخالف نوران کو 46 منٹ میں براہ راست گیمز میں 14-12، 12-10، 11-7 سے شکست دی۔ مرد طبقے میں ہرندر نے پہلے گیم میں زوردار واپسی کے بعد 50 منٹ میں 11-9، 11-7، 11-7 سے جیت درج کی۔ ہرندر نے پہلے گیم میں پہلا پوائنٹ بنایا لیکن اس کے بعد پچھڑ گئے۔ وہ اگرچہ واپسی کرتے ہوئے پہلا گیم 11-9 سے جیتنے میں کامیاب رہے اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہیں دوسر
ی جانبپہلا چیلنجر خطاب جیتنے والے ساکیت مانینی آج 168 نمبر چڑھ کر اے ٹی پی انفرادی درجہ بندی میں 283 ویں مقام پر پہنچ گئے جبکہ اندور اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچے رامکمار راماناتھن نے کیریئر کی بہترین 226 ویں رینکنگ حاصل کی۔اندور اوپن سے پہلے ساکیت کی درجہ بندی 451 تھی۔ اس نے ٹاپ سیڈ الیگزینڈر نیدووسوو کو شکست دے کر خطاب جیتا اور 80 درجہ بندی پوائنٹس بھی حاصل کئے۔وہیں 19 برس کے رام کمار نے ہندوستان کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی یوکی اور چینی تائیپے کے ڈیوس کپ کھلاڑی چین کو ہراتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔سومدیوورمن ہندوستان کے سپریم درجہ بندی والے کھلاڑی ہیں جو چار نمبر چڑھ کر 139 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں یوکی بھی چار نمبر چڑھ کر 179 ویںنمبر پر پہنچ گئے۔وہیں ڈبلز میں روہن بوپنا 28 ویں اور لینڈر پیس 30 ویں نمبر پر ہیں۔ دوج شرن 118 ویں مقام پر ہیں جنہوں نے 14 پائیدان کی چھلانگ لگائی۔ خواتین رینکنگ میں ثانیہ مرزا چھٹے نمبر پر ہے جو دو پائیدان اوپر چڑھی ہیں۔ انکتا 310 ویں اورپراتھنا تھوبرے 364 ویں نمبر پر ہے۔