نئی دہلی(بھاشا) ٹاٹا اسٹیل کا برطانیہ میںگرڈر،سریا جیسے لمبے اسٹیل پروڈکٹ کے کاروبار کوفروخت کرنے اور اس کے بینک قرض کی ادائیگی کے منصوبے کمپنی کی مالیاتی ساکھ کے لئے مناسب ہیں اور اس سے کمپنی پر قرض کا بوجھ کم ہوگا۔ یہ بات آج موڈیز انوسٹرس سروس نے کہی ہے۔ مالیاتی تحقیقاتی کمپنی نے اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فروختگی قرض کی ادائیگی کی مناسبت سے
ٹاٹااسٹیل یو کے ہولڈنگس (ٹی ایس یو کے ایچ) کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے مناسب ہے کیوں کہ وہ نقصان میں چل رہی اکائیوں کوفروخت کرے گی۔ اس سے کمپنے پر سے آئندہ چھ سال کیلئے قرض کادباؤ کم ہوگا۔
گذشتہ ہفتے ٹاٹا اسٹیل نے کہا تھا کہ وہ برطانیہ کی سریا جیسے پروڈکٹ کا کاروبار کرنے والی ٹی ایس یو کے ایچ کو عالمی جنس میدان کی معروف کمپنی کلیش کو فروخت کرنے کیلئے بات چیت شروع کردی ہے۔