سیراپور ۔ ہگلی (وارتا) ملازمین اور انتظامیہ میں تنازعہ کے سبب آج سے انڈیا جوٹ مل کے بند ہونے سے تقریباً ۴ ہزار ملازم بے روز گار ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ میں آج اطلاع جاری کرکے کارخانے کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیاہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ملازمین کو دئے گئے کام کو کرنے سے منع پر یہ قدم اٹھا یا گیا ہے۔ دوسری جانب ملازمین کا کہنا ہے کہ ان سے زیادہ کام کرایا جارہا تھا جس کے بدلے میں دیگر کسی قسم کی ادائیگی بھی نہیں کی جاتی تھی۔