بجنور(وارتا) ۔بجنور کے منڈاولی علاقے میں نابالغ لڑکی کی آبروریزی کے بعداسے قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منڈاولی کے بھڈی گائوںمیں شادی کی تقریب میں بارہ سالہ نابالغ لڑکی کی آبرو ریزی کے بعد اسے قتل کردیا گیا۔ شادی کی رسم کے بعد جب لڑکی کے اہل خانہ دہلی روانہ ہورہے تھے اس وقت لڑکی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اسی دوران نامعلوم افراد نے اس کی آبروریزی کرنے کے بعد اسے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کوقبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔