سہارنپور(نامہنگار)۔ سہارنپور کے دیہات کوتوالی علاقے میں واقع پراگ پور قبرستان جوشہر سے کچھ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اس قبرستان پر گذشتہ دس برسوںسے مسلسل غیر قانونی قبضہ آج بھی بدستور جاری ہے ۔ قبرستان کے سکریٹری شمیم احمد انصاری نے ضلع انتظامیہ کے افسران سے لے کر الہ آبادہائی کورٹ تک ناجائز قبضہ کرنے والوںکے خلاف دعوے پیش کئے اس کے علاوہ انھوںنے ضلع انتظامیہ کے افسران اور سنٹرل سنی وقف بورڈ کوبھی اس سلسلے میںروشناس کراتے ہوئے غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کوبے دخل کرنے کا مطالبہ کیا۔ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ایس ڈی ایم صدر نے ہدایت دی کہ قبضہ داروں کو قبرستان سے ہٹانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔سنی سنٹرل وقف بورڈ نے بھی اپنے ہی احکامات
کے بعد خاموشی اختیار کرلی۔ اب جبکہ حکومت تبدیل ہوچکی ہے ۔لیکن ضلع انتظامیہ کے افسران کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے شمیم احمد انصاری کوہی نہیں بلکہ دیگر قبرستانوں کے متولیان کو پریشان کیا جارہا ہے ۔ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں نے کئی مربتہ قبرستان کمیٹی کے سکریٹری پر حملہ کیا ہے لیکن پولیس حملہ آوروںکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔ سینئر وکیل عبیدالرحمن گذشتہ دس برسوں سے شمیم احمدا نصاری کو قانونی مشورہ دینے کے علاوہ ان کی مدد بھی کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈوکیٹ عبیدالرحمن نے کہا کہ شمیم احمد انصاری کوہائی کورٹ کے احکامات کے بعد بھی انصاف نہ ملنا اور قبرستان سے قبضہ داروں کوہٹایا نہ جانا ضلع انتظامیہ کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے