گورکھپور(نامہ نگار)۔اترپردیش اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں شاملی ضلع کی کیرانہ نشست پر سماج وادی پارٹی کی امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ بی جے پی کی نشست پرسماج وادی پارٹی امیدوار کے کامیاب ہونے کے سلسلے میں پارٹی دفتر میں جشن منایا گیا۔ کارکنان نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور خوشی کااظہار کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی۔ خبر کے مطابق سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر محسن خان نے کہا کہ کیرانہ نش
ست پر سماج وادی پارٹی کی کامیابی اترپردیش کے نوجوان وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی کامیابی ہے ۔ ریاست کے عوام سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہیں ۔ پارلیمانی انتخابات کے بعد ریاست میں تقریباً ایک درجن نشستوں پر انتخابات ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ۹نشستوں پرسماج وادی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس بات سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ ریاست میں سماج وادی پارٹی کی مقبولیت میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے ۔اور عوام کاوزیر اعلیٰ پراعتماد ہے اور وہ سماج وادی پارٹی کی پالیسیوں سے خوش ہیں۔