نئی دہلی(بھاشا) بیرون ممالک میں توسیع کے لئے ادویات بنانے والی کمپنی لیوپن امریکی بازارمیں تحویل کے موقع تلاش کررہی ہے۔ لیوپن لیمٹیڈ کے چیف مالیات افسر ایس رامیش نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم موقع تلاش تے رہے ہیں گے۔ آنے والے دنوںمیں امریکہ میں اس قسم کی تحویل کرنا چاہیں گے۔ جو ہمارے مختلف قسم عزائم کو پورا کرنے مین معاون ہوسکیں۔ جو کاروباری لحاظ سے معقول بھی ہوں اور ہمارے موجودہ برا
نڈوںکے کاروبار کے اضافے اور تکنیکی صلاحیت حاصل کرنے میں معاون ہوں انھوںنے کہا کہ کمپنی انہیلر، کمیاب قسم کے انجکشن اور جلدی امراض کے شعبے میں مناسب متبادل کی تلاش جاری رکھے گی۔ چاہے ہو برانڈ ہوں یا تکنیکی کمپنیاں۔ رمیش نے کہا کہ امریکہ لیوپن کے لئے ایک بہترین بازار ہے اور اس کا کمپنی کی کل آمدنی اور منافع میں اہم کردار ہے۔ ہم امید نہیںکرتے لیکن اگر ماضی مستقبل کیلئے اشارے فراہم کرسکتا ہے تو ہم چاہیں گے کہ امریکی بازار کے لئے ۲۰ سے ۲۵ فیصد کے درمیان کی موجودہ ترقی کی شرح برقرار رکھنے کا ہدف رکھیں گے۔
انھوںنے کہا کہ کمپنی دنیا کی پانچویں سب سے بڑی کمپنی ہے اور مسلسل تیسرے برس یہ تیزی سے ترقی کرنے والی امریکہ کی پانچ سے سے بڑی جنیرک کمپنیوں کی فہرست میں قائم ہے۔ آئی ایم ایس ہیلتھ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کے کل جینرک بازارمیں لیوپن کی حصہ داری ۴ء۵ فیصد ہے۔ لیوپن کاشیئر ممبئی شیئر بازار میں ۵۲ء۱ فیصد زوال کے ساتھ ۱۳۶۴ روپئے فی شیئر پر کاروبار کر رہاتھا۔