باتھ روم میں فون ساتھ لے کر مت جائیں کیوں کہ ایسا کرنے سے آپ صحت کے مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں۔حفظان صحت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹ جوزف ہیلتھ کیئر انفیکشن کنٹرول سینٹر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینٹر کی منیجر اینی بیالاچوسکی نے سمارٹ فون اور ٹیبلیٹس پر اپنی تحقیق کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ بیالاچوسکی کا کہنا ہے کہ الیکٹرانکس کی اشیاء کا مختلف کیمیکلز اور اسپرے کے پاس ہونا انسانی صحت کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔قریب ہی موجود کیمیکلز کے باعث موبائل کی شعاعوں سے ایک خاص قسم کا بیکٹیریا (E.coli) جنم لیتا ہے جو انسان کو فلو میں مبتلا کردیتا ہے، یہ مختلف امراض کی پرورش کا باعث بھی بن سکتا ہے، لہٰذا ہمیں اس بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ بدقسمتی سے اس بارے میں تحقیقات کا دائرہ کار محدود ہے کہ ہمارے ہاتھ میں موجود آلات سے نکلنے والی شعاعیں ہمیں کتنا اور کس طرح نقصان پہنچا رہی ہیں۔