مظفرنگر(بھاشا)گزشتہ سال فگانہ گائوں میں فسادات کے دوران اجتماعی آبروریزی معالے میں چارملزمین کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کی شناخت محیط،راہل،سنی اورسنجیوکے طورپر کرلی گئی ہے اورملزمین کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیاجہاں سے انھیںجیل بھیج دیاگیا ۔ فسادات کی جانچ کرنے والی خصوصی ٹیم (ایس آئی ٹی)کے مطابق چا
روں ملزمین مفرور تھے اورعدالت میں ان کے خلاف قرقی کی کارروائی کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔اجتماعی آبروریزی کے پانچ معاملات میں ۲۲؍لوگوں کی نشان دہی کی تھی ترجمان نے بتایاکہ ابھی تک آٹھ ملزمین کو گرفتارکرلیا گیاہے باقی ۱۴؍ملزمین کو تلاش کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں مظفرنگر اورقرب وجوار کے علاقہ میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ۶۰سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اورچالیس ہزار سے زائدافرادبے گھر ہوگئے تھے۔