گورکھپور (نامہ نگار)کلکٹریٹ دفتر سے پٹاخے فروخت کرنے والوں کوعارضی لائسنس جاری کردئے گئے ہیں۔ دھن تیرس کے موقع پر آج سے ہی پٹاخوں کی فروخت کا کام شروع ہوگیا ہے ضلع انتظامیہ نے پٹاخے فروخت کرنے والے لوگوں کو ۱۷؍مقامات پر کاروبار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔گزشتہ سال یا اس سے پہلے دکان لگانے والے کاروباریوں کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ اے ڈی ایم سٹی نے انتباہ دیا کہ مقررہ مقامات کے علاوہ کسی دیگر جگوں پر اگرکاروباریوں نے دکانیں لگائیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔دیوالی کے پیش نظر فائربریگیڈ محکمہ کے افسران کو الارٹ کردیا گیاہے۔ کاروباریوں سے حفاظت کا مکمل انتظام کرنے کیلئے ہدایت دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ کاروباریوں کو تیز آواز والے پٹاخے فروخت نہ کرنے بھی ہدایت دے دی گئی ہے۔پٹاخے فروخت کرنے والے مقررہ مقامات کچہری کلب میدان، گورنمنٹ جبلی انٹرکالج میدان ، لیک پال اسکول اسورن، ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر شکشا نکیتن ، جونیئر ہائی اسکول بشارت پور، جنتا انٹرکالج چرگاو ا ں ،دیانند انٹرکالج کھوربار ، دس نمبر بورنگ میدان ، گورنمنٹ فوڈ ہائوس برگدواں میدان، پرائمری اسکول گردھر گنج میدان، نیناتھاپا انٹرکالج کوڑا گھاٹ میدان، چمپا دیوی پارک،پٹیل اسمارک انٹرکالج میدان ، لال بہادر شاشتری جونیئر ہائی اسکول درگاباڑی،گورنمنٹ پالیٹینک ہاسٹل میدان اورڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکرمیدان میں کاروبارکرسکتے ہیں۔