لکھنؤ(نامہ نگار)۔پی جی آئی میں کھانا پکاتے وقت جھلسی خاتون نے سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ اس معاملہ میں اہل خانہ نے کوئی الزام نہیں عائد کیا ہے ۔ پی جی آئی کے لونگا کھیڑا کے رہنے والے پون کمار چورسیا کی تیلی باغ میں پان کی دکان ہے ۔ وہ اپنی بیوی شوبھا(۳۰) اور دو بچوں کے ساتھ رہتا ہے ۔ دوشنبہ کو کھانا پکاتے وقت گیس لکیج سے شوبھا آگ سے جھلس گئی اسے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج شوبھا نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میںلے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ۔ اس معاملہ میں شوبھا کے نگرام میں رہنے والے والد نے کوئی بھی الزام نہیں لگایا ہے ۔ شوبھا کی پون سے تقریباً ۱۴ برس قبل شادی ہوئی تھی۔