نئی دہلی (بھاشا)۔قومی باغبانی بورڈ (این ایچ بی)غیرروایتی توانائی وزارت کے تعاون سے شہری رہائشی علاقوںمیں گھر کی چھتوںپرمشروم جیسی باغبانی فصلیں پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ پی ایچ ڈی چی
مبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ذریعہ منعقد ڈائنامکس آف اربن اینڈ پری اربن ہارٹیکلچرموضوع پر ایک سیمنار میں این ایچ ڈی کے منیجنگ ڈائرکٹرراجندر کمار تیواری نے کہا کہ مستقبل قریب میں کاروباری احاطوںسمیت رہائشی علاقوں میں توانائی پیدا کرنے کے لئے کافی تعداد میں شمسی توانائی والے آلات لگے ہوںگے انھوںنے کہا کہ ایسے پینلوںکے تحت رضاکارتنظیموںکے تعاون سے مشروم کی کھیتی کی جاسکے گی۔ اور اس کے لئے چھت پربیکارہونے والے ،کالونیوںکے آس پاس جمع ہونے والے پانی کو پمپ کرکے استعمال میںلایاجاسکتا ہے ۔تیواری نے کہاکہ این ایچ بی اس کیلئے مالی اورتکنیکی مدد فراہم کرے گا۔تاکہ شہری اور پری اربن علاقوںمیں ایسی باغبانی کو سرسبز اورشاداب ہندوستان کیلئے فروغ دیاجاسکے ۔