نئی دہلی (بھاشا)۔ عوامی زمرے کی کمپنی این ایچ پی سی نے اترپردیش کی جدید اور متبادہ توانائی ترقیاتی ایجنسی کی شراکت سے ریاست میں چار سوکروڑلاگت والے اورا پنے پہلے شمسی توانائی پروجیکٹ کوقائم کرنے کے سلسلے میں سمجھوتا کیا ہے ۔این ایچ پی سی نے ایک اعلانیہ میں کہا کہ اترپردیش جدیداور متبادل توانائی ترقیاتی ایجنسی (یوپی این ای ڈی اے)اور این ایچ پی سی کے درمیان اترپردیش میں شم
سی توانائی پروجیکٹ کے قیام کے لئے مشترکہ کمپنی بنانے کاایک سمجھوتا کیا گیا ہے ۔شروعات میں مجوزہ مشترکہ کمپنی کے ذریعہ پاراسون میںپچاس میگاواٹ صلاحیت کاشمسی توانائی پلانٹ قائم کیاجائے گاجوگریڈسے جوڑاجائے گا۔اس بارے میں ایک ابتدائی سمجھوتااگست ۲۰۱۳میںکیاگیا تھا۔اعلانیہ میںبتایا گیاہے کہ اس پروجیکٹ کی تخمینی لاگت چار سوکروڑ روپئے ہوگی ۔اوریہ ۲۰۱۶کے وسط تک مکمل کرلیا جائے گا۔ این ایچ پی سی کا یہ پہلا شمسی توانائی پروجیکٹ ہوگا۔