گورکھپور(نامہ نگار)گورکھپور ضلع میں سہجنواں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹاخوںکی دکانوںمیں آگ لگنے سے تقریبا تین درجن سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔
سہجنواں تھانہ انچارج شری پرکاش یادو نے بتایاکہ آج صبح پٹاخے کی چنگاری سے ایک دکان میں آگ لگ گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے تمام دکانیں آگ کے زد میں آگئی ۔ انھوں نے بتایاکہ فائربریگیڈ محکمہ کی گاڑیوں نے جائے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپایا۔ مسٹریادو نے بتایاکہ حادثہ میںکسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیںہے۔سہنجواں ایس ڈی ایم ابھے کمار نے بتایاکہ گزشتہ روز دکانداروں نے آتش بازی کی دکانوں کیلئے درخواست دی تھی لیکن انھوں نے کسی بھی دکاندار کو دکانیں لگانے کی ا جازت نہیں دی تھی جب کہ آتش بازی کی دکانوںکو کرشی منڈی سمیتی کے میدان میں لگانے کی اجازت دی گئی تھی انھوں نے بتایاکہ دکانداروں نے بغیر اجازت کے دکانیں لگائی ہیں۔اس لئے تمام دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جایا گا۔آگ لگنے سے تقریبا پندرافراد جھلس گئے جنھیں پرائمری صحت مرکز میں ابتدائی علاج بعد چھٹی دے دی گئی۔