فیروزآباد(بھاشا)فیروزآباد ضلع کے شکوہاآبادعلاقہ میں آج صبح لٹیروں نے ایک گھر میں حملہ کرکے مالک مکان کو قتل کردیا اورنقد رقم وزیورات لوٹ کرفرار ہوگیا۔
اے ایس پی سنجے یادو نے بتایاکہ اٹاسڑک پرواقع آنندپال (۴۵)کے گھر میں آج صبح لٹیرے گھس گئے آہٹ سن کر گھر کے لوگوں نے مخالفت کی لیکن لٹیروں نے انھیںبے رحمی سے پیٹ دیا جس کی وجہ سے آنند پال کی موت ہوگئی۔مسٹریادو نے بتایاکہ لٹیروں نے کنبے کے چھ افراد کو زخمی کردیا۔اورگھر میں رکھے ہوئے پندرہ ہزار روپئے اورزیورات لوٹ کرفرارہوگئے ۔ زخمیوں کواسپتال
میںداخل کرادیا گیاہے ان میں سے کچھ لوگوں کو ٹرامہ سینٹر بھیج دیا گیاہے۔