گورکھپور(نامہ نگار)ارواعلاقہ کے مالہن پور گائوں کے باشندے ایک وکیل کو بدمعاشوں نے گولی ماردی انھیںزخمی حالت میں سی ایچ سی میںداخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی تشویشناک حالت کودیکھتے ہوئے میڈیکل کالج بھیج دیا پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد پستول کے تین خالی کارتوس اورایک زندہ کارتوس برآمد کیا۔موصولہ خبر کے مطابق سیکریو گنج،بھوئی دراکے باشندے شری منت لال شریواستو(۵۵)پیشہ سے وکیل ہیں اورایک ہندوتنظیم سے وابستہ ہیں ۔
اروا کے مالن نگرگائوں میں ان کا ذاتی مکان ہے منگل کی شب شری منت لال مکان کے دروازے کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار چار بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کردی ۔
گولی لگنے سے شری منت لال شدید طورسے زخمی ہوگئے اوربدمعاش واردات کو انجام دینے کے بعد مالن پورووٹ کی طرف فرارہوگئے۔ وکیل کو مقامی لوگوں اورپولیس نے سی ایچ سی میںداخل کرایالیکن شری منت لال کی تشویشناک حالت کودیکھ کر ڈاکٹروں نے انھیں میڈیکل کالج بھیج دیا ۔ موقع پر پہنچ کرپولیس نے ۳۵؍بورپستول کے تین خالی کارتوس اورایک زندہ کارتوس برآمد کیا۔پولیس نے واردات کوجائیداد کا تنازعہ بتایا ہے لیکن وکیل نے کسی کے ساتھ دشمنی سے انکار کیا ۔ ایس پی آر اے برجیش سنگھ نے بتایاکہ حملہ کی وجوہات کو معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جلد ہی حملہ آوروں کوگرفتارکرلیاجائے گا۔ پولیس نے مقامی کاروباری دھرمیندر جیسوال سے حادثے کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔دھرمیندجیسوال نے پولیس کو بتایاکہ بدمعاشوں نے ہیلمیٹ پہنے ہوئے تھے اورواردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش مالن پورروڈ کی طرف فرارہوگئے۔ دھرمیندر جیسوال نے شری منت لال کی کسی کے ساتھ دشمنی سے انکارکیا ہے۔