لکھنؤ:بازار کھالہ علاقہ میں دوشنبہ کی دوپہر ایک کار بے قابوہوکر ایک ورکشاپ میں داخل ہوگئی جس سے ایک تیرہ سالہ لڑکے کی موت ہوگئی اور لڑکے کا پھوپھاشدیدطورسے زخمی ہوگیا۔اس کے علاوہ موہن لال گنج علاقہ میں ہوئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
بازار کھالہ تھانہ حلقہ کے تحت عیش باغ کے مناکابیٹا تیرہ سالہ یوسف دوشنبہ کی دوپہر انجمن سنیماہال کے نزدیک واقع امتیاز کی ورکشاپ پر اپنے پھوپھاعابد علی سے ملنے کیلئے گیاتھا بتایاجاتا ہے کہ یوسف اور عابد دونوں ورکشاپ سے باہر کھڑے ہوکر بات کررہے تھے اسی درمیان علاقہ کا رہنے والا دیپک اپنے دوست کارمیکینک روہت کے ساتھ رسٹ کارلے کر پہنچا۔موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ دیپک کارچلارہاتھا اچانک اس کاکارپر کنٹرول نہیں رہا اور کارسڑک کے کنارے کھڑے عابد اور یوسف کو کچلتی ہوئی ورکشاپ میں گھس گئی۔حادثہ اتنا دردناک تھا کہ تیرہ سالہ یوسف کار اور ایک کھمبہ کے درمیان پھنس گیا جس سے اس کے سرپر سنگین چوٹ لگی۔حادثہ کے بعد لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور کسی طرح کارچلارہے دیپک کو پکڑلیا جبکہ اس کاساتھی روہت کارلے کروہاں سے بھاگ نکلا۔مقامی لوگوں نے دیپک کی پٹائی کی۔اطلاع ملنے پر پہنچی بازار کھالہ پولیس نے یوسف اور عابد کو ٹراماسینٹر میں داخل کرایادوران علاج یوسف کی موت ہوگئی وہیں عابد کی ٹانگ میں سنگین چوٹ آئی ہے حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے حادثہ میں ہلاک ہوئے یوسف کے کنبہ کو معاوضہ دینے کے مطالبہ کولے کرسڑک جام کرکے مطالبہ بھی کیا۔موقع پر موجود پولیس نے مظاہرین کو سمجھابجھاکر خاموش کرایا وہیں بازار کھالہ پولیس نے اس معاملے میں رپورٹ درج کرلی ہے اور روہت وکار کی تلاش کررہی ہے اس کے علاوہ نگوہاں کی رہنے والی ۳۵سالہ شیوپاتا دوشنبہ کو اپنے داماد راکیش کے ساتھ موٹرسائیکل سے سائیں اسپتال سے گھرجارہی تھی بتایاجاتا ہے کہ گورا کالونی کے نزدیک راکیش کی موٹرسائیکل کو سامنے سے آرہے ٹرک نے ٹکرماردی اس حادثہ میں شیوپاتا اور راکیش شدید طورسے زخمی ہوگئے دونوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں شیوپاتاکی موت ہوگئی۔