مظفرنگر(بھاشا)شاملی میں ایک موٹرسائیکل تیزرفتار سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سوار ہوم گارڈ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جب کہ پولیس کا ایک ملازم شدید طورسے زخمی ہوگیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ کل ایک موٹرسائی
کل مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی ۔
حادثہ میں رام کمار سینی کی موقع پر ہی موت ہوگئی اورچرن شدید طورسے زخمی ہوگیا۔ایس پی نشنک شرما نے بتایاکہ جب حادثہ پیش آیا توپولیس اہلکار تعینات تھے اس کے علاوہ ضلع کے بڑھانہ علاقہ میں ایک ٹرک الٹ گیا اورگڈھے میں گرگیا جس کی وجہ سے ٹرک میںسوار ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ حادثہ میں بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے بتایاکہ ٹرک میں بیٹھے ہوئے لوگ کسان کے اوراپنا سامان فروخت کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے ۔ ترجمان نے بتایاکہ زخمیوں کواسپتال میں داخل کردیاگیا۔