لکھنؤ(نامہ نگار)۔معذور ایسو سی ایشن کے صدر وریندر کمار کی قیادت میں معذور ٹرافک وارڈنوں کی ۶ ماہ کی بقایا تنخواہ ، چوراہوں پر تعیناتی و کانپور کے سی او راکیش کمار نائک کی بحالی کے مطالبے کو لے کر معذور اساتذہ پارک پریڈ کانپور شہر سے پیدل یاترا نکالی۔معذور کانپور شہر میں ۶۲ دنوں سے بھوک ہڑتال کررہے تھے ۔ ضلع مجسٹریٹ کی یقین دہانی کے بعد معذوروں کا مطالبہ پورا نہیں کیا جس کی مخالفت میں کانپور سے لکھنؤ کی پیدل یاترا چار دن میں پورا کرکے اسمبلی پہونچے اور وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی۔ معذور ایسوسی ایشن کے صدر وریندر کمار نے کہا کہ کانپور شہر کا ضلع انتظامیہ یقین دہانی کے بعد بھی معذور ٹریفک وارڈنوں کی تنخواہ نہیں دے سکا اور نہ ہی ان کی تعیناتی چوراہوں پر ہو سکی ۔ معذورں کے ساتھ دھوکہ کرنے والے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب کو کانپور سے ہٹانے کا مطالبہ بھی انہوں نے کیا ۔ وریندر کمارنے کہا معذوروں کو ان کی مزدوری چاہئے اور وزیر اعلیٰ کو دلانا بھی چاہئے ۔ تبھی معذوروں کے ساتھ انصاف ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانپور کے ضلع مجسٹریٹ حکومت کی شبیہ مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایسے افسر کو ضلع میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ قوم
ی معذور پارٹی کے صدر منیش و ششو پال یادو نے کارکنوں کے ساتھ پدیاتریوں کا رویندرالے چارباغ کے سامنے خیر مقدم کیا۔ریاستی صدر پرتاپ سنگھ ، راج کمار ، جتیندر کمار ، کلپنا کماری ، رام کشور تیواری ، جاوید انصاری وغیرہ شامل تھے ۔