نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) بیرون ملک جمع الیدھن کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اور کانگریس کے درمیان تکرار بڑھتی جا رہی ہے۔ کانگریس نے آج ایک بار پھر اعادہ کیا کہ مرکزی حکومت اس معاملے میں سیاست کر رہی ہے۔ کانگریس کے لیڈر پی سی چا و نے کہا “حکومت کو سارے نام ظاہر کرنے چاہئے لیکن وہ اس معاملے میں سیاست کر رہی ہے”۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بیرون ملک الادھن رکھنے والوں میں ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے ایک وزیر کے نام ہونے کا اشارہ کرکے سیاسی اور لفظی جنگ کو اور ہوا دے دی تھی۔ مس
ٹر چا و کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر میناکشی لی ھی نے کہا کہ طے قوانین کے مطابق ناموں کا انکشاف ایک ساتھ نہیں کیا جا سکتا بلکہ دھیریدھیرے یہ نام لوگوں کے سامنے آئیں گے۔
وزیر خزانہ نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو دیئے انٹرویو میں بیرون ملک الادھن جمع کرنے والے یوپی اے حکومت کے وزیر کا بھی نام تو نہیں بتایا تھا لیکن کہا تھا کہ حکومت نام تبھی جاری کرے گی جب الزام عدالت میں طے جائیں گے۔وزیر خزانہ کے اس بیان کی کانگریس نے سخت تنقید کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ حکومت کو صرف چنندہ نام جاری کرنے کے بجائے مکمل فہرست جاری کرنی چاہئے تاکہ ملک کے سامنے اس کی سچائی لائی جا سکے۔