لکھنؤ:لیساانتظامیہ اب نئے بجلی کنکشن کو آن لائن کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔اس اسکیم کے تحت صارفین آن لائن کنکشن کیلئے درخواست دے سکیں گے۔
لکھنؤ بجلی سپلائی ایڈمنسٹریشن(لیسا) جونیئر انجینئروں اور اسسٹنٹ انجینئرںکی ناجائز آمدنی بند کئے جانے کی بات کررہا ہے حالانکہ اس بات کا امکان نہ کے برابر ہے کہ انتظامیہ ان کی کمائی کو بند کرنے میں ناکام ہوگا۔ لیساافسران نے اس بار نئے بجلی کنکشن کو ترجیح پررکھا ہے۔منصوبہ کے مطابق صارفین شعبہ کی ویب سائٹ پر نئے کنکشن کیلئے درخواست دے سکیں گے۔صارفین کی درخواست کے ساتھ ہی پروسیسنگ فیس جمع ہوجائے گی اس کے ساتھ ہی کنکشن کا پورا ڈاٹا متعلقہ علاقہ کے جونیئر انجینئر کے ونڈوپرچلاجائے گا۔جونیئر انجینئر کا کام ہوگا کہ وہ درخواست پر اپنی رپورٹ(ٹی ایف آر)دے۔جونیئر انجینئر کو درخواست دہندہ کے کیمپس کی جانچ کرکے یہ بتاناہوگا کہ کیمپس پر بقایہ ہے یا نہیں اگر کوئی دیگر تکنیکی مسئلہ ہوگا تو اسے بھی اجاگرکرناہوگا۔جونیئر انجینئر کی رپورٹ لگتے ہی یہ طے ہوجائے گا کہ اگر کنکشن میں کسی طرح کی تکنیکی خامی نہیں ہے تو صارف درخواست فارم کے دوسرے مرحلے کے تحت رسید کا پیسہ جمع کرسکے گا اگر خامی پائی جاتی ہے تو درخواست منسوخ کردی جائے گی۔لیسا انتظامیہ کی اس اسکیم کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی جونیئر انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئروں میں مایوسی ہے۔واضح ہو کہ تقریباً پانچ سال قبل کافی مشقت کے بعد چارکلوواٹ تک کے کنکشن کو جاری کرنے تک کا اختیار جونیئر انجینئر کو دیاگیاتھا اور اب لیسا انتظامیہ اس اختیار کو چھیننے کی کوشش کررہی ہیں۔ دوسرے الفاظ میں کہاجائے تو یہ اختیار ہی ان کی ناجائز کمائی کا ذریعہ ہے اگر سب کچھ آن لائن ہوگیاتو جونیئر انجینئروں کی آمدنی پر روک لگ جائے گی۔واضح رہے کہ بجلی محکمہ میں سب سے مشکل کوئی کام ہے تو وہ نیابجلی کنکشن لینا۔اس کام میں صارفین کا زبردست استحصال ہوتا ہے۔