پنجی۔ گوا کے محکمہ کانکنی نے ۱۰ کانوں کی کھدائی شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ گوا میں کانکنی کام پھر شروع کرنے کی سمت میں یہ حکومت کا اہم قدم ہے۔ گوامیں گذشتہ دو برسوں سے کانکنی کاکام بند ہے۔
محکمہ کانکنی سے وابستہ ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ دس کانوں میں کانکنی شروع کرنے کی منظوری سے متعلق فائل کو ریاستی کانکنی سیکٹری کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ انھوںنے بتایا کہ ان میں سے ۵ کانوں کی منظوری فومنٹو سورسسیز گروپ کو، تین چوگلے اور اینڈکمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ اور دو اگروال منرل گوا پرائیویٹ لمیٹیڈ کو دی گئی
ہے۔
کھدائی شروع کرنے سے متعلق منظوری کی تجدید کاری ریاستی حکومت کی دفعہ ۸(۳) کانکنی ومعدنیات (ریگولیٹری محکمہ) قانون کے تحت کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اس سال کے اپریل میں کھدائی پر پابندی ختم کردی تھی۔ عدالت گوا حکومت سے کھدائی الاٹمنٹ دینے سے پہلے کانکنی پالیسی بنانے کو کہا تھا۔عدالت کے حکم کے بعد گوا کی منوہر پالیکر حکومت نے گرانٹ آف مائننگ لیز پالیسی منظور کی۔ اس کافیصلہ کیا گیا کہ کانکنی الاٹمنٹ کی نیلامی نہیں کی جائی گی لیکن کہا گیا تھا کہ ایک بار سبھی خانہ پوری کرنے کے بعد انہیں کانکنی کی منظوری دی جاسکتی ہے۔ افسر نے بتایا کہ جن ۱۰ کانوں کو کانکنی کے منظوری دینے کا عمل چل رہا ہے ان کمپنیوں نے حکومت کو اسٹامپ فیس ادا کردی ہے۔ ریاستی حکومت ان دس کانوں کے ملا کر کل ۲۸ کانکنی کمپنیوں سے اسٹامپ فیس وصول کرچکی ہے۔