کانپور(نامہ نگار)۔نیا ہجری سال محرم کی پہلی تاریخ سے شروع ہوجاتا ہے امسال ۲۶؍اکتوبر کو پہلی محرم کے امکانات ہیں۔ امامباڑوں میں استقبال عزا کے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ یادرہے کہ محرم کے مہینے میں امام حسین سمیت بہتر لوگوں کی شہادت کربلا میں ہوئی تھی،امام حسین کی یاد میں علم اورتعزیہ کے جلوس کانپور میں نکالے جاتے ہیں۔ یہ علم اورتعزیہ کے جلوس پہلی محرم سے ہی شروع ہوجاتے ہیں، امام باڑوں کے نزدیک صفائی اورروشنی کا بندوبست کیاجاچکاہے۔ اس کے علاوہ قرب وجوار میں بھی صفائی کا بندوبست کیاگیاہے۔ اس کے باوجود کچھ امام باڑوں کے نزدیک ابھی بھی کوڑے کے ڈھیر پائے گئے ہیں۔
پٹکاپور گوالٹ ٹولی نواب گنج میں واقع کربلا جاج مؤمیں واقع اللہ اکبر
مسجد کے امام باڑوں میں مجلس کی تیاریاں ہوگئی ہیں،دوسری طرف کئی مسلم تنظیموں نے محرم سے پہلے صفائی ،سڑکوں کی مرمت اورتعزیہ وعلم کے جلوس کے راستوں میں لٹکے ہوئے بجلی کے تاروں کو درست کرائے جانے کامطالبہ کیاہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے صفائی کا بندوبست شروع کردیاگیاہے۔ اورامن وامان برقراررکھنے کی خاطر جلسہ کئے جارہے ہیں۔