گورکھپور(نامہ نگار)۔سہجنوا حلقہ میں موٹر سائیکل پرسوار تین بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو پتہ معلوم کرنے کے بہانے روکا اورگولی مار دی۔ زخمی نوجوان کو میڈیکل کالج میں بھرتی کرادیا گیا ہے ۔ جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سہجنوا حلقہ کے سسئی گائوںکے رہنے والے رام سہائے عرف پردیسی (۲۰)ہماچل ریاست میں پینٹنگ کاکام کرتا ہے ۔ چار دن قبل ہی وہ گھر آیاتھا۔ دوپہرمیں وہ کسی کام سے سسئی باندھ کی جانب گیا تھا۔ جہاں سے لوٹتے وقت مہنداکل کی جانب سے آئے موٹر سائیکل سوارتین بدمعاشوں نے اسے پتہ پوچھنے کے بہان
ے روکا جیسے ہی پردیسی رکا موٹر سائیکل سواربدمعاش نے اسے گولی ماردی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر گائوں کے لوگ باندھ کی طرف دوڑے ۔
اس دوران بدمعاش مہندی بل کی طرف فرار ہوگئے۔ موقع پر پہنچے پردیسی کے اہل خانہ اسے پرائمری صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے میڈیکل کالج بھیج دیا۔ اہل خانہ نے کسی رنجش کی بات سے انکار کیا ہے ۔سہجنوا پولیس نے بتایا کہ بدمعاشوںکی حلیہ کی بنیاد پرتلاش شروع کردی گئی۔