ڈومریا گنج/سدھاتھ نگر(نامہ نگار )۔ جمعرات کو شرما چیری ٹیبل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اٹاو ا کے زیر اہتمام بڑھئو گائوںمیں ہومیوپیتھی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے مشہور ڈاکٹر اور تکیہ یونیورسٹی آف ہومیو پیتھی فیکلٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بھاسکر نے کہا کہ اس طرح کے سیمناروں کے انعقاد سے خطرناک بیماریوں سے چھٹاکارہ پانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال ہوسکتاہے ۔ جس سے عوام، میں بیداری پیدا ہوتی ہے ۔ اس طرح کے سیمنار منعقد کرکے ہم دوائوںکے ذریعہ مریضوں کاعلاج آسانی سے کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ایک دوسرے کے صلاح ومشورے سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔
سیمنار کے مہمان خصوصی چندر مول ترپاٹھی ، پرنسپل وکاس ودیالہ سوہنا پروگرام کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ مغل سرائے کے ڈاکٹر منوج نے کہا کہ اس طرح کے سیمناروں کاانعقاد قابل قدر کام ہے ۔ جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے سرلا دت گائوں کی ترقیاتی خدمات تنظیم کے معاون نے کہا کہ یہ علاج امیر اورغریب سب لوگوں کیلئے ہے۔ اس طریقہ علاج سے بڑی سے بڑی بیماریوں پرآسانی سے قابو حاصـل کیاجاتا ہے ۔ ڈاکٹر چندر شیکھر یادونے بھی پروگرام کی تعریف کی۔پروگرام میں ڈاکٹراجیت، ڈاکٹر بابو رام ،ڈاکٹر اوشادیوی ،ڈاکٹر نلیش، ڈاکٹر رنجن، ڈاکٹر پریم لتا،ڈاکٹر پون سنگھ ،ڈاکٹرامہیندر شکلا، ڈاکٹر رجنیش اور ڈاکٹر راجیو وغیرہ نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔