بارہ بنکی(نامہ نگار)۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ جیل میں بند اولاد علی ولد احمدعلی مرحوم ساکن پشت ننکؤکوٹھی رفیع نگر تھانہ کوتوالی نگر ضلع بارہ بنکی مقدمہ نمبر ۰۹؍۱۸دفعہ ۲۷؍۸۲۱ این ڈی پی ایس تھانہ نارکوٹیک محکمہ ضلع بارہ بنکی میں ۲۹دسمبر ۲۰۰۹سے جیل میں قید تھا۔ اوربیماری کی وجہ سے علاج کیلئے ضلع اسپتال بارہ بنکی کے ذریعہ ۲۰اگست کو کے جی ایم یومنتقل کئے جانے پر کے جی ایم یو میں
۲۸اگست تک کئے گئے علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
اس ملزم کی موت کے سلسلہ میں اگرکسی شخص کو کوئی حقائق پیش کرنا ہو تو ایڈیشنل چیف منصف مجسٹریٹ کی عدالت میں کمرہ نمبر ۲۵بارہ بنکی کے کمرہ میں ۲۸اکتوبر کو ڈیڑھ بجے دن میں آکر حقائق پیش کرسکتے ہیں۔
مقتول قیدی اوتار علی کے سلسلہ میں حقوق انسانی کمیشن کے ذریعہ جاری خط ، ضلع مجسٹریٹ بارہ بنکی اورضلع منصف اورچیف منصف کے خط کے سلسلہ میں تحقیقات کارروائی کے سلسلہ میں عوام سے تعاون سے اپیل کی گئی۔