لکھنؤ:رشوت لینے کے معاملے میں ایف سی آئی کے لیبروں کی ٹیم کے لیڈر میٹ سکھ دیورام منڈل کو اسپیشل جج سی بی آئی سریندر سنگھ نے چار سال کی قید بامشقت سمیت بارہ ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔سی بی آئی کے مطابق شکایت کنندہ سریندر سنگھ نے آٹھ اپریل ۹۰۰۲کو شکایتی عرضی دے کر الزام عائد کیا کہ وہ میسرس سنگھ رائس مل بڑودرا کورائو الہ آباد کا پروپرائٹر ہے اور وہ فروری ۹۰۰۲میں ایف سی آئی نینی میں چاول کی فراہمی آڑھتیا ایگریمنٹ کے تحت کررہاتھا الزام ہے کہ ملزم نے اس کے ٹرک کو ایف سی آئی کے احاطہ میں کھڑاکراکر چاول اتارنے سے منع کردیا اور چاول اتارنے کے عوض ۰۰۲۵روپئے رشوت کا مطالبہ کیا۔اس پر سی بی آئی نے پانچ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔