لکھنؤ:کسان کریڈٹ کارڈ کی لمٹ بڑھانے کے عوض میں پانچ ہزار روپئے رشوت لینے کے معاملے میں ملزم بھوپیندر سنگھ مٹیاری منیجر پنجاب نیشنل بینک شاخ عثمان پور بارہ بنکی اور نتن تیواری کی ضمانت عرضی اسپیشل جج بی کے پانڈے نے خارج کردی۔سی بی آئی کے مطابق عنایت نگر بارہ بنکی میں رہنے والے شکایت کنندہ ہریش چندر نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے تقریباً تین ماہ قبل کسان کریڈٹ قرض ۵۳ہزار روپئے کی لمٹ ۵۷ہزار کرنے کیلئے درخواست دی اس پر کمشنر نے پانچ ہزار روپئے کا مطالبہ کرتے ہوئے نتن تیواری کو دینے کو کہا اس پر ۹؍اکتوبر ۳۱۰۲کو سی بی آئی نے پانچ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے نتن تیواری وملزم بھوپیندر سنگھ کو گرفتارکرلیا۔